دہلی ہوائی اڈے کے انتظامات کرنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ہوائی اڈہ
لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے ٹرمینل 1 کے ارائیول علاقہ کے سامنے کی جگہ میں
داخلہ کے لئے تجارتی گاڑیوں پر 150 روپے فیس لگا دی ہے۔ڈی آئی اے ایل نے آج بتایا
کہ ٹرمینل 1 کے ارائیول علاقے میں غیر قانونی
پارکنگ اور تجارتی گاڑیوں کے طویل انتظار کی وجہ سے کافی زیادہ جام دیکھا
جا رہا تھا۔غیر قانونی پارکنگ کی حوصلہ شکنی کرنے اور مسافروں کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔